بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہریوانی علاقہ میں جمعرات کے روز ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ تیندوے نے آج شام ایک گھر سے پانچ سالہ بچی کی اٹھا کر نوالہ بنایا۔ مقتولہ کی لاش کو قریبی علاقے سے برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمسن بچی جمعرات کی شام اپنے ہی گھر کے صحن سے لاپتہ ہوئی تھی۔لوگوں کے مطابق بچی کو ایک تیندوا اٹھا کر لے گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کے ساتھ ہی پولیس، محکمہ وائلڈ لائف، اور مقامی لوگوں نے اس حوالے سے لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کی،کچھ ہی دیر میں مذکوہ بچی کی لاش کو نزدیکی علاقہ سے برآمد کیا گیا۔مقتولہ کی شناخت طیبہ مشتاق دختر مشتاق احمد کے بطور ہوئی۔
مزید پڑھیں:بڈگام: 12 سالہ بچے کی بے مثال بہادری، تیندوے سے لڑ کر چھوٹے بھائی کو بچایا
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بڈگام میں تیندوے نے پانچ سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنایا - Leopard Attack budgam - LEOPARD ATTACK BUDGAM
Girl mauled to death In Budgam بڈگام کے ہریوانی علاقہ میں جمعرات کو تیندوے نے ایک گھر سے پانچ سالہ کمسن بچی کی اٹھا کر نوالہ بنایا۔ بچی کی لاش قریبی علاقہ سے برآمد کی گئی۔
Published : Mar 28, 2024, 11:00 PM IST
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم آرائی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب کوئی جانور اپنے اعصابی توازن سے محروم ہوتا ہے تو وہ آدم خور بن جاتا ہے اور ایسے حالات میں متعلقہ محکمہ ہی اُس وقت ایسے جنگلی جانور کو ہلاک کرنے کا حکم صادر کر سکتا ہے۔