اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سے398یاتریوں کا ایک اور دستہ کشمیر وارد - Amarnath Yatra

امرناتھ یاترا سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جاری ہے۔ بدھ کی صبح جموں سے 1192 مرد، 388 خواتین، 04 بچے، 43 سادھو اور 27 سادھوی پر مشتمل ایک اور قافلہ کشمیر وارد ہوا۔

پولیس اہلکار ایک معمر خاتون یاتری کی مدد کرتے ہوئے
پولیس اہلکار ایک معمر خاتون یاتری کی مدد کرتے ہوئے (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 11:38 AM IST

اننت ناگ: 29 جون کو شروع ہوئی 52 روزہ امرناتھ یاترا سخت سیکورٹی حصار کے بیچ بالتل اور پہلگام کے روایتی راستوں سے جاری ہے۔ جمعہ کی صبح 398یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر، یاتری نواس سے امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ جمعہ کو یاترا کے 42ویں روز وسطی کشمیر کے بالتل اور جنوبی کشمیر کے نونہ ون، پہلگام کے بیس کیمپس سے کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں سطح سمندر سے 3880 میٹر بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کے درشن کے لیے آج علی الصبح جموں سے اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں اب تک، حکام کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد یاتری پوتر گھپا کے درشن کر چکے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 42 ویں روز 398 یاتری 14 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لئے وادی کشمیر میں امرناتھ گھپا کے درشن کے لئے جمعہ کی صبح روانہ ہوئے۔ وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 340 مرد، 45 خواتین، 4 بچے اور 4 سادھو شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سبھی یاتری وسطی کشمیر کے بالتال ٹریک سے پوتر گپھا کے درشن کریں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 2173یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز سے اب تک 507139 یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں اپنی مذہبی رسومات انجام دی ہیں۔ اور52 روزہ امرناتھ یاترا 19 اگست تک جاری رہے گی جو شراون پورنیما / رکشا بندھن کو اختتام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاتریوں کے لئے مفت سم کارڈ - Free Sim for Yatris

ABOUT THE AUTHOR

...view details