اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں ایک چار سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا - Leopard in Budgam

بڈگام میں ان دنوں جنگلی جانوروں کے سبب ڈر و خوف کا ماحول ہے۔ یہاں تیندوے نے ایک چار سالہ بچے کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا۔

A 4 year old boy was mauled to death by a leopard in Budgam Kashmir
بڈگام میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 1:22 PM IST

بڈگام میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا (ETV Bharat Urdu)

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل شام دیر گئے بیروہ علاقے کے ناجن گاؤں میں ایک خوفناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیندوے نے چار سالہ غیر ریاستی مزدور کے بیٹے کو اینٹوں کے بھٹے سے گھسیٹ کر لے گیا اور اس کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا۔ ایک غیر ریاستی مزدور گوتم جو اس اینٹ بھٹہ میں کام کرتا ہے نے بتایا کہ کل شام کو ہم کھانا بنا کے جھگی جھونپڑی کے اندر بیٹھے تھے اور یہ بچہ پیشاب کرنے کے خاطر باہر نکلا، جوں ہی یہ باہر نکلا تیندوا اس پر جھپٹ پڑا اور اپنے ساتھ لے گیا اور بچے نے صرف پاپا چلایا جس کے بعد ہم باہر نکلے اور شور مچایا کیونکہ اندھیرے میں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا اور نہ ہی ہمیں سمجھ میں آرہا تھا۔

بڈگام میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے بتایا کہ شور سن کے بہت سے مقامی کشمیری جمع ہوگئے اور بچے کو ڈھونڈنے لگے، بھٹہ کا مالک غلام نبی وانی بھی یہاں موقعے پر پہنچے اور پولیس کو بھی اطلاع دی تاکہ بچے کو بچایا جائے مگر جب وہ ملا تب تک بہت دیر ہو گئی تھی۔ محکمۂ وائلڈ لائف کے بلاک آفیسر محمد یوسف نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شام آٹھ بجے کے بعد ہمیں واقعے اطلاع ملی جس کے بعد ہم نے اپنی ٹیم کو جمع کر کے یہاں نو بجے کے بعد پہنچے اور اپنے ساتھ ایک ٹریپ بھی لائے تھے جس کو ہم نے اسی وقت جھگیوں کے بیچ میں لگایا۔

بڈگام میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا (ETV Bharat Urdu)


ان کا کہنا ہے کہ جنگل کے بجائے ان کو میدانی علاقوں میں کھانا آسانی سے ملتا ہے، چاہے کتا، لومڑی، بھیڑ، بکری یا انسان ہی کیوں نہ ہو۔ میدانی علاقوں میں اب جھاڑیاں اور باغات بھی کافی زیادہ ہیں۔ جس سے ان کو چھپنے کی جگہ ملتی ہے مگر ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ اس کو ہم جلد از جلد ٹریپ کریں تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

بڈگام میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا (ETV Bharat Urdu)


نائب تحصیلدار بیروہ عبدالقیوم نے کہا کہ اس سے پہلے ہمیں اس علاقے سے تیندوے کی موومنٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی تھی، یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ناجن کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام کے بیروہ علاقے میں چیتے کے حملے میں کمسن لڑکی زخمی - Leopard Attack in Budgam


انہوں نے کہا کہ جوں ہی ہمیں یہ خبر ملی تو ہم نے اپنی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا اور رات کو ہی لوگوں کے ساتھ بچے کو ڈھونڈ لیا۔ ہم نے اسے ایس ڈی ایچ بیروہ بھی منتقل کیا مگر وہ لڑکا پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔ ہم نے اس بچے کے والدین اور بہن سے بات کی اور انہیں ریڈ کراس کے تحت ریلیف بھی فراہم کریں گے۔ اس وحشت ناک واقعہ نے مقامی لوگوں اور غیر ریاستی مزدوروں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔


تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد اسے اینٹ بھٹہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details