اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ مرگ حادثہ: چار سیاح ہلاک، تین کو بچایا گیا، دو ہنوز لاپتہ - Tragic Accident in Ganderbal - TRAGIC ACCIDENT IN GANDERBAL

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سونمرگ کے علاقے گگن گیر ہنگ کے قریب ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ سیاحوں کو لے جانے والی ایک تویرا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار سیاح ہلاک ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Apr 28, 2024, 9:41 PM IST

Updated : Apr 28, 2024, 10:41 PM IST

سری نگر: وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں ٹویرا گاڑی نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں چار سیاح جاں بحق ہوئے، ڈرائیور سمیت تین کو بچایا گیا جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہے۔ ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ اتوار کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں ایک مسافر گاڑی نالہ سندھ میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر لاپتہ ہو گئے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ایک مسافر گاڑی جس میں نو افراد سوار تھے سڑک سے پھسل کر سونمرگ کے گگن گیر کے مقام پر تیز رفتاری سے بہہ رہی ندی میں گرگئی۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن کو پیر کی صبح تک موخر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو گگن گیر سونہ مرگ میں سیاحوں سے بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ سیاح پانی میں ڈوب گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں، پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ڈرائیور سمیت تین افراد کو زخمی حالت میں پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام تک نالہ سندھ سے چار سیاحوں کی لاشیں برآمد کی گئی جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو روکا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلوکین کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 28, 2024, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details