اونتی پورہ:تربیتی پروگرام کے دوران عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔ معروف حج ٹرینرز نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کے ساتھ ارکان حج سے آگاہ کیا۔
حج ٹریننگ کے دوران میقات سے احرام باندھنے، نیت، وقوف عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنے، وقوف مزدلفہ، رمی جمرات، قربانی، بال منڈوانے یاکٹوانے، طواف، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم پر نماز کی ادائیگی، صفا و مروا کی سعی، مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا گیا۔ پروگرام میں شریک عازمین نے تربیتی پروگرام کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے بہت فائدہ حاصل ہوا ہے۔