اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت - Youth Found Dead In Kokernag - YOUTH FOUND DEAD IN KOKERNAG

Youth Found Dead Under Mysterious Conditions: ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں 18 سال کے ایک نوجوان کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

کوکرناگ میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت
کوکرناگ میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 6:47 PM IST

کوکرناگ میں نوجوان کی پراسرار حالت میں موت (etv bharat)

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ہانگل گنڈ کوکرناگ میں آج ایک نوجوان کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پراسرار حالت میں نوجوان کی موت کا واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگل گنڈ میں اس وقت سنسی پھیل گئی جب دکان کی تیسری منزل پر ایک نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ نوجوان دکان پر بطور سیلز مین کام کر رہا تھا، جس سے وہ گزر بسر کر رہا تھا۔

وہیں دکان مالک کا کہنا ہے کہ امتیاز آج صبح روز مرہ کی طرح دکان پر کام پر آیا تھا اس کے بعد ہم لوگوں نے ایک ساتھ چائے پی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد وہ دکان کی تیسری منزل پر چڑ گیا جہاں کچھ دیر بعد ہم نے مذکورہ نوجوان کو مردہ پایا۔ حالانکہ انہوں نے کافی کوشش تھی اور مذکورہ نوجوان کو نزدیکی ہسپتال بھی منتقل کیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی شعبہ زراعت سے منسلک

نوجوان کی شناخت امتیاز احمد کیلم ولد گلزار احمد ساکن ناروپورہ کوکرناگ کے طور ہوئی ہے٬ وہی نوجوان کی عمر اٹھارہ سال کی بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details