اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں آتشزدگی، درجن سے زائد دکانیں خاکستر - Shops Gutted in Ganderbal - SHOPS GUTTED IN GANDERBAL

Shops Gutted in Beehama Ganderbal: ضلع گاندربل کے بیہامہ بازار میں دوران شب نمودار ہوئی آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گاندربل میں آتشزدگی، درجن سے زائد دکانیں خاکستر
گاندربل میں آتشزدگی، درجن سے زائد دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 7:52 PM IST

گاندربل میں آتشزدگی، درجن سے زائد دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر):وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ضلع کے مرکزی بازار بیہامہ میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم از کم 13 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیہامہ، گاندربل میں دوران شب ’’بریانی ہٹ‘‘ نامی ایک دکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً اپنے متصل ایک شاپنگ کمپلیکس سمیت ایک اور عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے آگ کی اطلاع کی خبر موصول ہوتے ہی عملہ جائے موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کا عمل فوری طور پر شروع کیاا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا اور انہوں نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران درجن سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا اور ان میں موجود املاک خاکستر ہو گئیں۔ تاہم آگ کی اس واردات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض دکانداروں نے سیزن کے پیش نظر سودی قرضوں پر مال خریدا تھا جبکہ بیشتر دکانوں کی انشورنس پالیسی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے حکام سے متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امداد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details