اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کنگن میں میاں نظام الدین کانوی کے 127 ویں عرس کا اہتمام - annual Baba Nagri Urs in Wangath - ANNUAL BABA NAGRI URS IN WANGATH

ضلع گاندربل کے کنگن کے بابانگری وانگت میں واقع میاں نظام الدین کانوی کا 127 واں عرس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر علما کرام نے مسلمانوں سے نماز کی پابندی کرنے کی تلقین دی۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں سے نشے کی لعنت سے دور رہنے کی اپیل کی۔

کنگن میں میاں نظام الدین کانوی کا 127 واں عرس کا اہتمام
کنگن میں میاں نظام الدین کانوی کا 127 واں عرس کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 5:34 PM IST

گاندربل: ولی کامل میاں نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا 127 واں عرس شریف بابانگری وانگت کنگن میں عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔ عرس شریف میں جموں کشمیر کے ہر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند عرس کے موقع پر تشریف لار ہے ہیں۔میاں نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف کی تقریب 6 جون سے شروع ہوتی ہیں جو 26 جیٹھ 8 جون کو خصوصی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوتی ہے۔

کنگن میں میاں نظام الدین کانوی کا 127 واں عرس کا اہتمام (etv bharat)

عرس شریف کی تیاریاں جن میں طعام اور قیام کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولیات بہم پہنچانے کی نگرانی سجادہ نشین میاں الطاف احمد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔7 جون بروز جمعہ کو رات بھر شب خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اس میں قرآن خوانی. نماز صلوۃ، دو ردو اذکار، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر علمائے کرام روشنی ڈالی۔

عرس شریف میں درجنوں علمائے کرام کو دربار عالیہ بابانگری وانگت مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے دین اور سلسلہ کے بارے اسلامی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد ثنا کی۔ دربار عالیہ کے سجادہ نشین میاں الطاف احمد نے اس موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کو کہا کہ پانچ وقت کی نمازوں کی پابندی ہر فرد بشر کے لازمی قرار دیا۔دنیا اور آخرت کی کامیابی نماز، قرآن اور سنت رسول حضرت محمد صلی اللہ وسلم میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منڈی میں جامعہ فیض القران قاسمی کے زیراہتمام سالانہ سیرت النبی اور جلسہ دستار بندی - Jalse E Dastarbandi In Mandi

انہوں نے کہاکہ کہا کہ والدین کی عزت، احترام اور فرمابردی اور بری عادتوں سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے منشیات سے دور رہنے پر زور دیا۔عرس شریف میں شرکت کیلئے آئے ہوئے عقیدت مندوں کے لئے لنگر سے چاول، سبزی، مکئی کی روٹی، لسی بنائے گئے ہیں جبکہ عرس کے لئے میٹھے چاول خصوصی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ ہفتہ 8 جون کو خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہی تین روزہ سالانہ عرس شریف اختتام پذیر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details