غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھائیں گے، اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غور طلب ہو کہ گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بچی نے کہا ہمیں بمباری سے ڈر نہیں لگتا، میں شہید ہوئی بھی تو اپنی سرزمین پر ہوں گی، لیکن اپنے اجداد کی زمین نہیں چھوڑیں گے، بچی نے کہا چاہے ہم پر کتنی ہی بمباری کر لیں اپنی سرزمین کسی قیمت نہیں چھوڑیں گے۔