اردو

urdu

ETV Bharat / international

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، چار فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 25 راکٹ اور میزائل داغے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

Hezbollah attack on Israel
حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ (Photo: AFP)

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل پر زبردست حملہ کیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل پر خودکش ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، جس میں اسرائیلی فوج کے 4 آئی ڈی ایف فوجی ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ حزب اللہ نے بنیامینہ میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ اسرائیل پر حزب اللہ کے اس حملے کو اب تک کا سب سے مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل میں ہونے والے اس حملے میں اب تک 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 25 راکٹ اور میزائل داغے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے سے قبل کوئی وارننگ سائرن نہیں دیا گیا تھا۔ اتوار کی رات بھی شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنیامینہ میں اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ایک اسکول اور اقوام متحدہ کی عمارت کے ارد گرد راکٹ داغ رہی ہے۔ 6 اکتوبر کو بھی حزب اللہ نے ایک اسکول سے 25 میٹر کے فاصلے پر راکٹ فائر کیے تھے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کی عمارت سے 200 میٹر کے فاصلے سے راکٹ فائر کیے گئے جس میں آئی ڈی ایف کے دو فوجی مارے گئے۔ آئی ڈی ایف کو ہمارے لوگوں اور فوجیوں پر اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنا چاہیے۔

جاری کردہ ایک بیان میں حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گولامی بریگیڈ کیمپ پر کئی ڈرون فائر کیے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گولانی بریگیڈ دراصل اسرائیلی فوج کی پانچ انفنٹری بریگیڈز میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ صبح 9 بجے بالائی گلیلی، وسطی گلیلی، مغربی گلیلی، حیفہ اور کارمل کے علاقوں میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وسطی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 22 افراد ہلاک، 117 زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details