اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک - Heavy rain in Afghanistan - HEAVY RAIN IN AFGHANISTAN

Heavy rain and flash floods in Afghanistan افغانستان کے پروان، اروزگان اور پنجشیر سمیت کئی صوبوں میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 9:11 PM IST

کابل: افغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ کابل سمیت افغانستان کے 34 صوبوں میں سے تقریباً نصف میں جمعہ سے شدید بارش یا برف باری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب آ گیا، جس سے جان و مال کا نقصان ہوا۔


سیک نے کہا کہ پروان، اروزگان اور پنجشیر سمیت کئی صوبوں میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 27 دیگر زخمی ہوئے۔ اہلکار نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید برآں، اچانک سیلاب نے ملک میں 1,950 ایکڑ زرعی اراضی اور 75 کلومیٹر سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد مویشی بھی مر چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے حکام کے ساتھ مل کر 22,851 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو انسانی امداد فراہم کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details