واشنگٹن: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ حماس نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز کو ابتدائی مثبت تصدیق دی ہے، لیکن حماس نے فوری طور پر ایسا کرنے کی تردید کی ہے۔
ماجد الانصاری نے واشنگٹن میں قائم ایک گریجویٹ اسکول میں حاضرین کو بتایا کہ ’’اس تجویز کو اسرائیل کی جانب سے منظوری دی گئی ہے اور اب ہمیں حماس کی جانب سے ابتدائی مثبت تصدیق ملی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ، "ابھی بھی ہمارے سامنے بہت کٹھن راستہ ہے۔"
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ "ہم پر امید ہیں کیونکہ دونوں فریقین نے اب اس بنیاد پر اتفاق کیا ہے جو اگلے وقفے کا باعث بنے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں، ہمیں اس بارے میں اچھی خبریں سنا سکیں گے،‘‘