نئی دہلی: ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں ہیں۔
ایئر انڈیا سمیت دیگر ممالک کی ایئرلائنز نے پروازیں معطل کر دیں:
ایئر انڈیا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنی دہلی-تل ابیب کی پروازیں 8 اگست تک منسوخ کر دیں ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں، ایئر لائن نے کہا کہ پروازوں کی معطلی فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے۔
ایئر لائنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "مشرق وسطی کے کچھ حصوں میں جاری صورتحال کے پیش نظر، ہم نے فوری طور پر 08 اگست 2024 تک تل ابیب کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازوں کا شیڈول آپریشن معطل کر دیا ہے۔"
ایران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران اور اتحادیوں کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے خوف کے چلتے مختلف عالمی ائیر لائن کمپنیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔
جن ائیرلائنز نے اب تک اسرائیلی کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکہ کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں۔
جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک اپنی پروازوں کو معطل کیا ہے جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔
فرانس کی اپنے شہریوں کے لیے اڈوائزری: