ممبئی: مشہور فلم ساز شیام بینیگل کا 23 دسمبر کو شام 6:30 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 90 سال تھی۔ بینیگل مبینہ طور پر گردے سے متعلق مسائل میں مبتلا تھے۔ بینیگل نے 14 دسمبر کو اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ اپنی 90 ویں سالگرہ منائی۔ جس میں نصیر الدین شاہ، دویہ دتہ، شبانہ اعظمی، رجت کپور، اتل تیواری، فلم میکر اور اداکار ششی کپور کے بیٹے کنال نے شرکت کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شیام بینیگل ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، کوریوگرافر اور مصنف گرو دت کے کزن تھے۔
شیام بینیگل کون تھے؟
شیام بینیگل ایک مشہور ہندوستانی فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور دستاویزی فلم بنانے والے تھے۔ وہ 70 کی دہائی کے لیجنڈری فلم سازوں میں سے ایک تھے۔ وہ 14 دسمبر 1934 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ بینیگل نے اپنی پہلی فلم 12 سال کی عمر میں اپنے والد سریدھر بینیگل کی طرف سے دیے گئے کیمرے کے ساتھ بنائی تھی۔