ممبئی: فلم اداکار سیف علی خان کے گھر میں گھس کر حملہ کرنے والے ملزم کو بالآخر ممبئی کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں کیا۔ فی الحال پولیس اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جانکاری کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ پولیس نے کلیدی ملزم کو ہیرانندنی اسٹیٹ تھانے سے گرفتار کیا تھا۔ حملہ آور کا نام وجے داس بتایا جا رہا ہے۔ وہ ایک ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر کام کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔
پولیس اسے آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لے سکتی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کرکے واقعہ کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ بہت سے بڑے سوالات ہیں جن کا جواب جاننا نہ صرف ضروری ہے بلکہ پولیس کے لیے چیلنج بھی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ پولیس فی الحال اس واقعہ کی ایک ایک کڑی جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:سیف علی خان حملہ کیس، مشتبہ حملہ آور درگ آر پی ایف کی تحویل میں، ٹرین سے بلاس پور جا رہا تھا
بہت سے سوالات ہیں جو حل طلب ہیں۔ ایک سوال یہ کہ جب فلم اداکاروں کے گھر پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے تو ملزم نے یہ سارا واقعہ کیسے انجام دیا؟ اداکاروں کے اپنے باؤنسر ہوتے ہیں ایسے وہ ایک بڑے اداکار کے بیڈ روم تک کیسے پہنچ گیا۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے یہ حملہ کیوں انجام دیا اور اس کے پیچھے اس کا کیا ارادہ تھا؟ واقعے میں اور کون کون ملوث ہیں۔ وہ کب سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا؟ بہت سے سوالات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔