مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اتوار کی شام مظفر نگر ہریدوار قومی شاہراہ پر چھپار ٹول بلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کی شہ زوری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔
مظفر نگر پولیس نے سات لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں جیل میں بھیج دیا۔ اس معاملے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے سی او صدر راجو کمار ساؤ نے مظفر نگر پولیس میڈیا سیل پر بتایا کہ 11 دسمبر کو تھانہ چھپار پولیس نے چھپر ٹول پلازہ سے ٹول ورکرز کے ساتھ بدتمیزی کرنے، ٹول کے کام میں خلل ڈالنے بغیر کسی وجہ کے ٹول فری کرنے اور روڈ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس پر ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔