حیدرآباد: مس ٹین یونیورس 2024 کا تاج اڈیشہ کے بھونیشور کی رہنے والی 19 سالہ ترشنا رائے نے جیت لیا ہے۔ وہ بھونیشور میں KIIT یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔ یکم سے 9 نومبر تک جنوبی افریقہ کے شہر کمبرلے میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں پیرو، جنوبی افریقہ، برازیل، کینیا، پرتگال اور ہالینڈ سمیت دیگر ممالک کے دس فائنلسٹ نے حصہ لیا۔
اس کی جیت کے بعد KIIT یونیورسٹی کے بانی، ڈاکٹر اچیوت سمنت نے ترشنا کو مبارکباد دی اور بتایا کہ کس طرح ترشنا رائے کی مضبوط قوت ارادی نے اس کی جیت کو کارآمد بنایا۔
اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک نے بھی ترشنا کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ترشنا رائے کی تصویر شیئر کرتے انہوں نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ اپنے کیرئیر میں نئی بلندیوں تک پہنچیں اور ہماری ریاست ا نام روشن کریں۔ اس کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔