ممبئی: اداکارہ رشمیکا مندانا کو ممبئی اور نوی ممبئی کو ملانے والے اٹل سیتو سے محبت ہوگئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے 21.8 کلومیٹر طویل اٹل سیتو (ٹرانس ہاربر برج) پر سفر کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ دو گھنٹے کا سفر صرف 20 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مجھے فخر ہے۔
اس سال جنوری میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹل پل کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ممبئی کی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ اٹل سیتو ہندوستان کا سب سے بڑا سمندری لنک پل ہے۔