حیدرآباد: ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے 'چین ٹپاک ڈم ڈم' جملے کو فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے ریلز اور ویڈیوز بنانے کے لیے کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بے معنی سے لگنے والا یہ الفاظ کہاں سے آیا، اس کی پیچھے کی کہانی کیا ہے، اس کو سب سے پہلے کس نے سوشل میڈیا پر متعارف کرایا؟ اور یہ سوشل میڈیا پر اتنا مشہور کیسے ہوگیا؟
غور طلب ہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'چین ٹپاک ڈم ڈم' پر مشتمل مواد سے بھرا پڑا ہے، اور میم کے طور پر استعمال کیے جانے والے اس جملے نے تصاویر سے لے کر ویڈیوز اور آئیڈیوز تک بے شمار اپنی شناخت بنائی ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق 'چین ٹپاک ڈم ڈم' مشہور و معروف اور مقبول ترین کارٹون چھوٹا بھیم کے ایک منفی کردار ٹاکیا کا عام بول چال کا زبان ہوتا ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا یوزرس نے اس جملے کو لے کر اس بات کی بھی نشاندھی کی ہے کہ سال 1966میں ریلیز ہوئی فلم لڑکا لڑکی میں کشور کمار نے بھی 'چین ٹپاک ڈم ڈم' سے ملتا جلتا جملہ استعمال کیا تھا۔