ممبئی: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث جوڑی ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ارجن اور ملائکہ کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر نہیں آتے اور نہ ہی وہ ایک ساتھ کچھ پوسٹ کر رہے ہیں۔ کافی عرصہ ہو گیا جوڑے کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ یہ جوڑا گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی کہیں نہیں گیا۔ ایسے میں یہ افواہ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ نے کافی عرصہ پہلے علیٰحدگی اختیار کر لی ہے۔ ایک بار پھر جوڑے کے بریک اپ کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ارجن اور ملائکہ نے ایک دوسرے کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے علیٰحدگی اختیار کر لی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بریک اپ کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت ہوگی اور وہ اپنے بریک اپ پر بحث نہیں کریں گے۔