ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ اس تقریب میں انہیں 'انٹرٹینمنٹ میکرز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں عالیہ کو سرخ، نیلے اور سنہری رنگ کی ساڑی میں ہاف شولڈر بلاؤز اور اسٹرائیکنگ کیپ کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے فیشن فارورڈ آپشن کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔ اس ایوارڈ تقریب میں انہوں نے ایک مختصر اسپیچ بھی دی جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔
غور طلب ہو کہ اس تقریب کے لیے عالیہ نے منفرد انداز کے کپڑوں کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے سرخ، نیلی اور سنہری ساڑی کے اوپر ہاف شولڈر بلاؤز پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے بال آدھے باندھے ہوئے تھے اور بالیاں پہن رکھی تھیں۔ اس موقع پر عالیہ نے پاپرازی کے سامنے کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے پوز دیا۔