ممبئی: سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے یکم نومبر 2024 کو اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ایشوریا تقریباً 3 دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں، انہوں نے کئی فلمیں دیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ ہاں ان کی خواہش ڈاکٹر بننے کی تھی۔ آئیے جانتے ہیں ایسا کیا ہوا کہ ایشوریہ نے سینما کی دنیا کا رخ کیا اور یہاں خود کو کامیاب ثابت کیا۔
اپنے جونیئر کالج کے دنوں میں، وہ شوبز میں اس وقت آئی جب ایک فوٹو جرنلسٹ پروفیسر نے انہیں فیشن فیچر کے لیے منتخب کیا، جس نے بعد میں انہیں اس کیرئیر میں بہت سے مواقع فراہم کیے۔ تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایشوریا ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں اداکارہ نے شوبز میں آنے کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سفر ان کے جونیئر کالج کے دنوں میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان میں سے کسی کا تعلق سنیما کی دنیا سے نہیں ہے۔ اس لیے ان کی پوری توجہ پڑھائی پر مرکوز تھی، تاکہ میں بھی اپنے خاندان کی طرح محنت کر سکوں، ڈگری حاصل کر سکوں اور طب میں اپنا کریئر بنا سکوں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ پر روشنیوں سے جگمگایا منت، گوری خان دیں گی شاندار پارٹی