حیدرآباد: آج کل، قرض پر کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے، آپ کا سِبل (CIBIL) اسکور چیک کیا جاتا ہے۔ یہ اب ضروری ہو گیا ہے۔ اگر سِبل اسکور اچھا ہے تو آپ آسانی سے کم سود پر چیز حاصل کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، اگر آپ کا سبل خراب یا کم ہے تو قرض یا ای ایم آئی پر سامان حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں، سبل اسکور آپ کی فائنینشیل ہسٹری بتاتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے وقت پر قرض ادا کیا ہے یا نہیں۔
اگر سِبل اچھا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر خراب ہے تو پریشانی کی بات ہے۔ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ خراب سِبل اسکور کو کیسے درست کیا جا سکتا ہے اور اس میں کتنا وقت لگے گا۔ اس خبر کے ذریعے ہم جان سکیں گے کہ اس کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
خراب سِبل سکور کو کیسے بہتر بنائیں:
ایک خراب سِبل سکور راتوں رات بہتر نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صبر سے کام لینا پڑے گا۔ خراب سِبل سکور کو درست کرنے کے لیے کم از کم 6 ماہ یا ایک سال تک کا وقت درکار ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ای ایم آئی ادا کیے بغیر آپ کا سکور درست ہو جائے گا۔ آپ اپنے قرض کی ای ایم آئی وقت پر ادا کریں اور پھر دیکھیں کہ خراب سِبل اسکور کیسے بہتر ہوتا ہے۔