نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اقتصادی محکمہ کی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) پالیسی سود کی شرح کو برقرار رکھے گی۔ ایس بی آئی کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی کی پالیسی سود کی شرح میں فی الحال کمی کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن پہلی کٹوتی جون یا اگست کے جائزے میں ہو سکتی ہے۔
مالیاتی پالیسی کمیٹی برائے سال 2023-24 کا آخری دو ماہی جائزہ اجلاس اس ہفتے 6 سے 8 تاریخ تک منعقد ہوگا۔ اس میٹنگ سے قبل پیر کو جاری ہونے والی اپنی تحقیقی رپورٹ میں ایس بی آئی کے اکنامک ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ "ایسا لگتا ہے کہ امریکی غیر زرعی شعبے کے روزگار کے اعداد و شمار اور اجرت سے پالیسی سود (ریپو) میں کمی کا ایک چکر شروع ہونے کی توقع کی گئی ہے۔ فی الحال، سب سے بہتر شرط جون سے اگست 2024 تک ہونے والی پہلی شرح میں کٹوتی کے لیے ہے۔" قابل ذکر ہے کہ پچھلی کئی جائزہ میٹنگوں سے ریزرو بینک کی ریپو ریٹ 6.5 فیصد پر برقرار ہے۔