اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - diesel

Petrol Diesel Prices ملک بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ان کی قیمتوں میں نہ کمی ہوئی اور نہ ہی زیادتی ہوئی۔

petrol diesel prices
petrol diesel prices

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 12:57 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔

عالمی سطح پر، ہفتے کے آخر میں امریکی کروڈ 1.53 فیصد بڑھ کر 79.22 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 83.47 ڈالر فی بیرل پر رہی۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

میٹرو شہر................پیٹرول................ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی.....96.72.....89.62

ممبئی......106.31................94.27

ABOUT THE AUTHOR

...view details