نئی دہلی: دیوالی اور دھنتیرس پر سونا اور چاندی خریدنے والوں کے منصوبوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دیوالی سے عین قبل چین کی جانب سے شرح سود میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
22 اکتوبر کو ہندوستان میں سونے کی قیمت تقریباً 77,000 روپے فی 10 گرام تھی۔ ہائی پیورٹی کے لیے جانے جانے والے 24 قیراط سونے کی قیمت 79,650 روپے فی 10 گرام ہے۔ زیورات کے خریداروں کے لیے، 22 قیراط سونا، جو اس کے مرکب کی وجہ سے زیادہ پائیدار ہے۔ آج 22 قیراط سونے کی قیمت 73,010 روپے فی 10 گرام ہے۔ سونے کے کاروبار کے ساتھ منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ کافی عرصے سے جاری اچھال میں کسی کمی کا امکان نہیں ہے۔ انکے مطابق سونے کی قیمتیں تواتر کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ ملک کی معیشیت میں نہ صرف ٹھہراؤ آیا ہے بلکہ اس میں بتدریج بہتری ہورہی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی اور ہیروں کی قیمتوں میں بھی اٖافی کی بہج بدستور دیکھی جارہی ہے۔