جیو، ایئرٹیل اور وڈافون میں سب سے سستا ریچارج پلان کون سا ہے؟ - Jio Airtel Vi Recharge Plans - JIO AIRTEL VI RECHARGE PLANS
جیو، ایئرٹیل اور وڈافون آئیڈیا جیسی معروف ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے موبائل پلانز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اب مفت اور انلیمیٹیڈ دی جانے والی 5G ڈیٹا کی سہولیات پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہے۔ جیو، ایئرٹیل اور وڈافون کے ریچارج پلانز کا یہاں ہم ایک موازنہ کر رہے ہیں کس کمپنی میں کون سا ریچارج سستا ہے۔
جیو، ایئرٹیل اور وڈافون میں سب سے سستا ریچارج پلان کون سا ہے؟ (Etv Bharat)
نئی دہلی: جیو، ایئرٹیل اور وڈافون آئیڈیا جیسی معروف ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے موبائل ٹیرف کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔سب سے پہلے جیو کے موبائل پلانز کی قیمتیں میں اضافیہ کیا گیا، اس کے بعد ایئرٹیل اور وڈافون نے بھی یہی راستہ اپنایا۔
جیو اور ایئرٹیل کے نظر ثانی شدہ پلانز 3 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ جب کہ ووڈافون-آئیڈیا کے پلانز 4 جولائی سے لاگو ہوں گے، لیکن جن لوگوں نے پہلے ریچارج کیا ہے ان کے لیے پرانی قیمتیں ہی لاگو رہیں گی۔
صارفین اب پریشان ہیں کہ ان میں سے کون سا سروس پرووائیڈر پری پیڈ پلانز کے لیے بہترین قہیمت پیش کر رہا ہے۔ ان ریچارج پلانز کا موازنہ کرکے آپ جان سکتے ہیں کہ کون سا پری پیڈ پلان بہترین اور سستا ہے۔
جیو، ایئرٹیل اور وڈافون آئیڈیا کے ریچارج پلانز کا موازنہ
ایئرٹیل اور وڈافون کے نئے پلانز 199 روپے (2GB ڈیٹا + 28 دنوں کے لیے انلیمیٹیڈ کالنگ) سے شروع ہوتی ہے جبکہ جیو کی پیشکش 189 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ ان تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کے 56 دن کے موبائل پلان کی قیمتیں تقریباً ایک جیسی ہیں۔
لیکن جب ہم 84 دنوں کے پلان کی قیمت کو دیکھتے ہیں تو یہاں جیو کے پلان کی قیمت 666 روپے سے بڑھ کر 799 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ ایئرٹل اور وڈافون کے پری پیڈ پلان کی قیمت 719 روپے سے بڑھ کر 859 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹا پلانز اور پوسٹ پیڈ پلانز کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔