نئی دہلی:اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے اعلان کیا کہ مجاہدین آزادی کی پنشن دوگنی کر دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایمرجنسی کے دوران انٹرنل سکیورٹی ایکٹ (MISA) کے تحت گرفتار کیے گئے لوگوں کو اب 20,000 روپے ماہانہ پنشن ملے گی۔
جدوجہد آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے آزادی پسندوں کو اب 15000 روپے ماہانہ ملیں گے۔ ماجھی نے یہ اعلان آل انڈیا فریڈم فائٹرز ڈے کے موقعے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موہن چرن ماجھی نے کہا کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں آزادی پسندوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان کی پنشن کی رقم میں اضافہ کرے گی۔ جیل میں بند آزادی پسندوں کو پنشن ملے گی جو پہلے کی پنشن 10,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 20,000 روپے ماہانہ کی جائے گی۔