اردو

urdu

ETV Bharat / business

مالی سال 2024-25 کے لیے ایکسائز پالیسی کو منظوری - شملہ

Approval of Excise Policy: ہماچل کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھوندر سنگھ سکھو کی صدارت میں ہفتہ کو یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مالی سال 2024-25 کے لیے نیلامی اور ٹینڈر کے ذریعے ایکسائز پالیسی کو منظوری دی گئی۔

Approval of Excise Policy
مالی سال 2024-25 کے لیے ایکسائز پالیسی کو منظوری

By UNI (United News of India)

Published : Mar 3, 2024, 5:33 PM IST

شملہ: ہماچل کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھوندر سنگھ سکھو کی صدارت میں ہفتہ کو یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مالی سال 2024-25 کے لیے نیلامی اور ٹینڈر کے ذریعے ایکسائز پالیسی کو منظوری دی گئی۔ محکمہ حیوانات کے کام کو ہموار کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ نے ویٹرنری افسران کی مدد کے لیے محکمہ میں 1000 ملٹی ٹاسک کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ میں جے او اے (آئی ٹی) کی 30 آسامیاں بھرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ کے آرکیٹیکٹ ونگ میں سینئر ڈرافٹس مین کی چار خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں پی ٹی اے پالیسی کے تحت بھرتی کیے گئے 46 اہل اساتذہ کی خدمات کو ریگولرائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جو ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق مطلوبہ اہلیت کو پورا کرتے ہیں۔

اجلاس میں 10 فوڈ سیفٹی گاڑیاں خریدنے اور محکمہ صحت میں 10 فوڈ اینالسٹ، 10 اٹینڈنٹ اور 10 ڈرائیورز کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع چمبہ کے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول پھگوٹ کو گورنمنٹ ہائی اسکول، گورنمنٹ ہائی اسکول جولنا، رنگ، بھراڑی اور متھولو کو گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، ضلع شملہ کے ٹھیوگ ترقیاتی بلاک کے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کرانہ کو ضروری آسامیوں کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے علاقے کے مکینوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن شملہ کے دائرہ کار میں گرام پنچایت مشوبرا اور بیولیا کے مزید علاقوں کو شامل کرنے کی منظوری دی۔ کانگڑا ضلع کے جوالا مکھی، جے سنگھ پور اور پالم پور میں جل شکتی محکمہ کے ڈویژن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جل شکتی محکمہ کے کام کاج کو ہموار کرنے اور لوگوں کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جل شکتی ڈویژن کو ڈلہوزی سے چمبہ ضلع کے چواڑی میں منتقل کیا جائے اور شملہ ضلع میں جل شکتی محکمہ کے کسمپتی، سنی، نیروا اور متیانہ ڈویژنوں کو دوبارہ منظم کیا جائے۔

ضلع اونا کے 50 بستروں والے سول اسپتال ہرولی کو 100 بستروں کے اسپتال میں اپ گریڈ کرنے، شملہ ضلع کے پرائمری ہیلتھ سنٹر گما کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں اپ گریڈ کرنے، کنڈی میں ہیلتھ سب سینٹر کھولنے، ضلع سرمور اور اونا میں گرام پنچایت کوٹہ پب کو منظوری دی گئی۔ ضلع کے بالیوال میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کھولنے کے ساتھ ضروری آسامیوں کو پر کرنے کے لیے دی گئی ہے۔

کابینہ نے عوام کی سہولت کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ کے مملیگ سیکشن کو محکمہ کے آرکی ڈویژن سے سولن ڈویژن میں منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ہمیر پور ضلع کے نادون میں محکمہ تعمیرات عامہ کا ایک ڈویژن اور بادسر اسمبلی حلقہ کے بجھاری میں محکمہ تعمیرات عامہ کا سب ڈویژن کھولنے اور ان میں ضروری اسامیاں بھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی نے بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا

اس کے علاوہ ہرولی میں محکمہ تعمیرات عامہ کا ایک نیا ڈویژن کھولنے اور ضروری اسامیاں تخلیق کرکے بھرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور سب تحصیل پراگپور کو کانگڑا ضلع کی تحصیل میں اپ گریڈ کرکے ضروری اسامیاں پیدا کرکے بھرنے کا بھی فیصلی کیا گیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details