نئی دہلی:ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا کہ ملک کے حالات پرتشدد کرانے میں غیر ملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ ہے اور پاکستان کی آئی ایس آئی کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عبوری حکومت کے تحت ملک کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ موجودہ حکومت بنگلہ دیش کے لئے کچھ اچھا کر سکتی ہے۔
شیخ حسینہ کی واپسی پر سجیب نے کہا کہ والدہ صاحبہ کو بنگلہ دیش کی بہت فکر ہے۔ اور وہ ملک کی بقأ کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ ابھی بنگلہ دیش میں امن و امان نہیں ہے۔ لوٹ مار اور ڈاکہ زنی جاری ہے، ڈھاکہ میں فوج تعینات ہے تو کچھ علاقے پرامن ہیں، لیکن کچھ علاقوں میں، محلوں میں لوٹ مار جاری ہے۔ ابھی ڈاکٹر محمد یونس نے ملک کی باگ ڈور سمبھالی ہوئے ہے دیکھتے ہیں کہ کیا وہ ملک میں امن و امان بحال کر پاتے ہیں۔