اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر داخلہ امت شاہ آج کشتواڑ کا دورہ کریں گے - Amit Shah

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج وزیر داخلہ امت شاہ آج کشتواڑ کا دورہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو پہلے مرحلے کی پولنگ ہونے جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ آج کشتواڑ کا دورہ کرینگے
وزیر داخلہ امت شاہ آج کشتواڑ کا دورہ کرینگے (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 10:42 AM IST

کشتواڑ:جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ مہم پیر 16 ستمبر کو شام 6 بجے کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اس دوران بی جے پی کشتواڑ ضلع میں اپنی پوری طاقت آزما رہی ہے۔ وہیں رامبن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار راکیش ٹھاکر نے جانکاری دی کہ امت شاہ رامبن اسمبلی حلقہ میں بھی ایک عوامی ریلی کریں گے۔


بی جے پی ضلع کشتواڑ کے تینوں اسمبلی حلقوں میں کامیابی کے لیے پُرامید ہے۔ اسی وجہ سے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ آج کشتواڑ کا دورہ کر رہے ہیں۔اس کے لیے مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں وزیر داخلہ کے دورے پر نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کشتواڑ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ سب سے پہلے مچل ماتا چندی کے دربار میں حاضری دیں گے اور پھر دوپہر ایک بجے کے قریب پدر کے گلاب گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پدر ناگاسینی امیدوار سنیل شرما بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ گلاب گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کشتواڑ کے چوگن گراؤنڈ آئیں گے اور ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان کے دورے کے درمیان اعلیٰ حکام کشتواڑ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اے ڈی جی پی آنند جین، ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر حسیبو مغل اور کئی افسران نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور چوگن میدان کا دورہ کیا جہاں جلسہ عام ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: اے آئی پی اور کالعدم جماعت اسلامی کے درمیان اتحاد

پیر کو انتخابی مہم کا آخری دن ہے، اس لیے بی جے پی اپنی پوری طاقت اس مہم میں لگانا چاہتی ہے کیونکہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details