نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 18 جون 2024 کو ہونے والے یو جی سی نیٹ (UGC-NET) امتحان کو منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ 19 جون کو یو جی سی کو وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالیسس یونٹ سے امتحان میں دھوکہ دہی سے متعلق کچھ معلومات موصول ہوئیں۔ جو معلومات پہلی نظر سے ظاہر کرتی ہیں کہ امتحان کی سالمیت اور شفافیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔
18 جون کو ہونے والا یو جی سی نیٹ امتحان 19 جون کو منسوخ - UGC NET June 2024
امتحانی عمل میں غیر شفافیت اور مبینہ پیپر لیک کی وجہ سے وزارت تعلیم نے یو جی سی نیٹ جون 2024 کے امتحان کو منسوخ کردیا ہے اور اس معاملے کو مکمل تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے بھی حوالے کردیا گیا ہے۔
Published : Jun 19, 2024, 10:51 PM IST
|Updated : Jun 20, 2024, 2:42 PM IST
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانی عمل میں اعلیٰ سطح کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت تعلیم نے یو جی سی نیٹ جون 2024 کے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب امتحان نئے سِرے سے لیا جائے گا، جس کی معلومات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، اس کیس کو مکمل تحقیقات کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا، "کوئی بھی فرد/تنظیم اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا، اسے سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔"
واضح رے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے 18 جون 2024 کو ملک کے مختلف شہروں میں دو شفٹوں میں او ایم آر موڈ میں یو جی سی نیٹ جون 2024 کا امتحان منعقد ہوا تھا۔