اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج راہل گاندھی کی سالگرہ، 54 سال کے ہوگئے کانگریس لیڈر، ان کی زندگی کے اہم حقائق پر ایک نظر - Rahul Gandhi 54th Birthday - RAHUL GANDHI 54TH BIRTHDAY

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی آج 54 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقعے پر ان کی زندگی کے کچھ ایسے خاص حقائق پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگوں کو پتہ ہوگا۔ Happy Birthday Rahul Gandhi

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا آج 54واں یوم ولادت
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا آج 54واں یوم ولادت (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 10:38 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج راہل گاندھی کا جنم دن ہے۔ وہ 54 برس کے ہو گئے ہیں۔ اس بار ان کا یوم پیدائش بہت خاص ہے۔ ان کی سالگرہ منانے کے لیے کانگریس پارٹی اور کارکنان نے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں پارٹی کی واپسی، قومی سیاست میں انڈیا الائنس کو ملنے سمیت کئی ایسی حصولیابیاں ہیں، جن کی وجہ سے اس بار راہل گاندھی کا یوم ولادت بہت خاص بن گیا ہے۔ اس موقعے پر راہل گاندھی کی زندگی سے متعلق کچھ خاص حقائق کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو دہلی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی۔ ولادت کے وقت ان کے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی بھی موجود تھے۔
    بہن پرینکا کے ساتھ بھائی راہل گاندھی (Photo: ETV Bharat)
  • راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی سے دو سال بڑے ہیں۔ پرینکا گاندھی کی عمر 52 سال ہے جب کہ راہل گاندھی آج 54 سال کے ہو گئے ہیں۔
  • راہل گاندھی اپنے والد راجیو گاندھی کی ایک حملے میں موت کے وقت بیس سال کے تھے اور 21ویں جنم دن میں 29 دن باقی تھے۔ 1970 میں پیدا ہوئے راہل گاندھی نے 54 کی عمر پار کرنے کے بعد بھی اب تک شادی نہیں کی ہے۔
  • 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد راہل گاندھی نے گھر پر تعلیم و تربیت پر ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی اور سینٹ سٹیفن کالج دہلی سے تعلیم حاصل کی۔
    کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کے ساتھ راہل گاندھی (Photo: ANI)
  • 1991 میں راجیو گاندھی کے قتل کے بعد انہوں نے فلوریڈا سے تعلیم حاصل کی۔ 1994 میں کیمبرج سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کی۔ اس کے بعد ملک واپس آگئے۔
  • راہل گاندھی کا سیاسی سفر 2003 میں شروع ہوا۔ 2017 میں سونیا گاندھی کے کانگریس صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد راہل گاندھی نے پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم اس دوران پارٹی کی مسلسل شکست کے بعد انہوں نے پارٹی صدر کا عہدہ چھوڑ دیا۔
    انتخابی مہم میں اکھیلیش یادو کے ساتھ راہل گاندھی (Photo: ETV Bharat)
  • 2023 میں مودی کنیت کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کی وجہ سے انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم کر دیا گیا۔
  • 2023 میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا اور لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ اور الگ شبیہ بنائی۔ یہ گذشتہ بیس برس میں ملک کے کسی بھی لیڈر کی طرف سے کیا جانے والا سب سے بڑا مارچ تھا۔
    پرینکا گاندھی سے گلے ملتے راہل گاندھی (Photo: ANI)
  • راہل گاندھی نے اراولی کی پہاڑیوں پر نشانے بازی بھی سیکھی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ہوائی جہاز اڑانے کا بہت شوق ہے۔ وہ ہر روز جاگنگ بھی کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اور اس سے قبل سخت محنت اور مربوط انتخابی مہم کی وجہ سے راہل گاندھی میڈیا، بی جے پی اور کچھ تنظیموں کی جانب سے بنائی گئی اپنی خاص شبیہ کو توڑنے میں کامیاب رہے۔۔ اس دوران انہوں نے اپنی سادگی، عام لوگوں سے میل جول اور سخت محنت سے اس بار کے انتخابات میں کافی کچھ بدلنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details