25 جنوری کے تاریخی واقعات پر ایک نظر
Today's World History: پچیس جنوری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1975 میں آج ہی کے دن شیخ مجیب الرحمان بنگلہ دیش کے صدر بنے۔
Published : Jan 25, 2024, 6:36 AM IST
نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 25 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:
1554۔ برازیل میں ساوپاولو شہر کا قیام عمل میں آیا۔
1565۔ تالی کوٹہ کی لڑائی میں وجے نگر حکومت تباہ ہوئی۔
1579۔ ڈچ جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔
1627۔ فزکس اور کرٹل می کے مشہور اور اسکالر رابرٹ بوالے کی پیدائش آئرلینڈ میں ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 30 دسمبر 1691 میں ہوا تھا۔
1759۔ اسکاٹ لینڈ کے قومی شاعر رابرٹ برنس کی پیدائش ہوئی تھی۔
1824۔ بنگالی کے مشہور شاعر مائکلب مدھو سودن کی پیدائش ہوئی تھی۔
1839۔ چلی میں زلزلے سے دس ہزار افراد جاں بحق۔
1875۔ نیویارک میں غلامی مخالف سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1880۔ سماجی مصلح کیشو چندر سین نے برہم سماج میں نئی روح پھونکنے کے لئے نئے ضابطے کی شروعات کی تھی۔
1882۔ انگلش ناول نگار ورجینیا وولف کی پیدائش ہوئی تھی۔
1917۔ امریکہ نے ورجن آئس لینڈ کو 25 میلین ڈالر میں خریدا تھا۔
1918۔ روس، سوویت جمہوریہ کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔
1924۔ پہلے ونٹر اولمپک کھیل فرانس کے چمونیسک میں منعقد کئے گئے ۔
1928۔ سوویت یونین کے سیاست داں ایڈورڈ شیوردنادزے کی پیدائش ہوئی تھی۔
1939۔ چلی میں زلزلہ سے تقریباً 10 ہزار افراد کی موت ہوئی۔
1949 ۔ ایمی انعامات کا آغاز ہوا۔
1954۔ کمیونسٹ پارٹی کے بانیوں میں سے ایک مان بیندر ناتھ عرف نریندر ناتھ بھٹاچاریہ کا انتقال ہوا تھا۔
1955۔ روس نے جرمنی کے ساتھ جنگ ختم کی۔
1955۔ امریکہ اور پناما کے مابین نہر معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔
1971۔ہماچل پردیش کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہوا۔ اس سے پہلے وہ پنجاب کا حصہ تھا۔
1972۔دنیا میں پہلی بار کڈنی اور پنکریا ٹشو لندن میں کامیابی کے ساتھ تبدیل کیا گیا تھا۔
1974۔ڈاکٹر کرسٹین برنارڈ کے ہاتھوں تبدیلی قلب کا پہلا واقعہ انجام پایا تھا۔
1975۔ شیخ مجیب الرحمان بنگلہ دیش کے صدر بنے۔
1980۔ ہندوستان کی سرکار نے بھارت رتن، پدم وبھوشن ان جیسے شہری اعزاز دوبارہ شروع کئے۔ 8 اگست 1977 کو ہندوستانی سرکار نے ان شہری اعزازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
1980۔خدمت اور محبت کی علامت مدر ٹریسا کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازا گیا تھا،مدر ٹریسا کی پیدائش البانیہ میں ہوئی تھی۔
1981۔ ایران کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 52 امریکی شہری 444 دنوں کے بعد اپنے ملک پہنچے۔
1983۔ ’بھو دان‘ تحریک کے بانی اچاریہ ونوبابھاوے کو بھارت رتن اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز ان کو بعد از مرگ دیا گیا۔
1992۔ امریکہ کی معروف و مقبول منتخب فلموں کی نمائش روسی ٹیلی ویژن پرکی گئی ۔
1993۔ پیٹرو ریکو نے انگریزی کو دوسری سرکاری طور پر اپنایا تھا۔
1994۔ آسنسول میں واقع ایک کان میں آگ لگنے سے 55 افراد کی موت۔
1999۔ کولمبیا میں 0ء6 شدت والے زلزلے سے تقریباً ایک ہزار لوگوں کی جان گئی۔
2002۔ ارجن سنگھ ہندستانی فضائیہ میں پہلے ایئر مارشل بنے۔
2005۔ مہاراشٹر میں منگھر دیوی مندر میں بھگدڑ کی وجہ سے کم از 258 افراد کی موت۔
2008۔ پاکستانی فوج نے نیوکلیائی ہتھیار لے جانے میں کم دوری کے میزائل شاہین (حطف-4) کا کامیاب تجربہ کیا۔
2008۔ اترپردیش حکومت نے گنگا –ایکسپریس وے پروجیکٹ کو منظوری دی۔
2010۔ عراق کی راجدھانی بغداد میں تین منی بسوں کے ذریعہ ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ان میں 36 افراد کی جانیں گئیں اور 71 دیگر زخمی ہوئے۔
2015۔ مس کولمبیا پولینا ویگا نے سال 2014 میں مس یونیورس کا خطاب جیتا۔
یو این آئی