نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
1304۔دنیا کے عظیم عرب سیّاح محمد ابن بطوطہ جن کو ہندوستان کے حکمراں محمد بن تغلق نے چین کا سفیر مقرر کیا تھا اور انہوں نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کا سفر کیا تھا ان کی مشہور کتاب ’عجائب الاسفار‘ جس میں اس وقت کے ہندوستان کے حالات کے بارے میں تفصیل سے ذکر ہے اور کوئی بھی ہندوستانی تاریخ اس کی تحریر کے حوالے کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، کی پیدائش ہوئی تھی۔
1483۔ ہندوستان میں مغلیہ حکومت کے بانی، ہندوستان میں پہلی بار جنگ میں بارود کا استعمال کرنے والے عظیم جنرل اور تزک بابری کے مصنف ظہیر الدین بابر کی پیدائش ہوئی تھی۔ بابر کے نام ہی پر اجودھیا اس کے گورنر میر باقی نے بابری مسجد کی تعمیر کرائی تھی۔
1786۔لارڈ کارنوالس کو ہندوستان کا گورنر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے ہی ٹیپو سلطان سے 1792 ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں میسور آنگلہ جنگ ختم ہوئی تھی۔
1786۔مشہور کہانی ’فیری ٹیلس‘ کے مصنف ویل ہیلم جریم کی پیدائش ہوئی تھی۔
1821۔ میکسیکو نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
1822۔ دنیا کے پہلے سوامی نرائن مندر کا احمد آباد میں افتتاح ہوا۔
1866۔امریکی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں جھنڈا لہرایا گیا تھا۔
1882۔ متعدی بیماری تپ دق کی پہچان کی گئی۔
1894۔ نکاراگوا نے ہنڈوراس کی راجدھانی تیگوسلگاپا پر قبضہ کیا۔
1905۔ ’اراوَنڈ دی ورلڈ‘ کے مصنف اور فرانسیسی ناول نگار جلوس ورن کا انتقال ہوا تھا۔
1924۔ غزل کے مشہور فنکار طلعت محمود کی پیدائش ہوئی۔
1938۔دنیا میں پہلی بار نائلون کا استعمال برسٹل ٹوتھ برش میں کیا گیا تھا۔
1942۔امریکہ کے ریڈیو سروس وائس امریکہ نے پوری دینا میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے ’سافٹ وےئر ریڈیو سروس‘ کے اقرار نامے پر دستخط کئے تھے۔
1943۔جرمنی نے اٹلانٹک میں اتحادیوں کو شکست دی تھی۔
1945۔مصری وزیر اعظم احمد ماہر پاشا کو مصری پارلیمنٹ میں محوری طاقتوں کے خلاف اعلان جنگ کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔