نئی دہلی:عازمین کے لیے حج اخراجات کی دوسری قسط مبلغ 1,70000 جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 28 مارچ 2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔
غور طلب ہو کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی، آر، ایس نے بتایا کہ حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 10 مارچ مقرر کی گئی تھی۔ جس میں ریاستی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے مطالبہ پر 15 مارچ پھر 18 مارچ تک اور اب آخری موقع دیتے ہوئے چوتھی بار 28 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کے بعد توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا اب تک 4886 عازمین نے دوسری قسط مبلغ 1,70000 جمع نہیں کرائی ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ معینہ تاریخ 28 مارچ تک دوسری قسط حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ https://hajcommittee.gov پر بتائے گیے طریقے پر آن لائن یا آف لائن حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔
قابل ذکر ہو کہ جو بھی عازمین اگر 28 مارچ تک دوسری قسط جمع کرانے میں نا کام رہتے ہیں، تو ان کا عارضی سلیکشن منسوخ کر دیا جائے گا۔ (یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: