اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الہ آباد ہائی کورٹ کے باہر وکیل نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسکارف کھینچ لیا، خاتون کا شوہر بھی عدالت میں افسر - Allahabad High Court - ALLAHABAD HIGH COURT

تنازع کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے باہر وکیل نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کراس کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ تنازع بڑھنے پر وہاں موجود دیگر وکلاء نے مداخلت کی۔ خاتون کا شوہر بھی ہائی کورٹ میں ریویو (جائزہ) آفیسر ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے باہر وکیل نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسکارف کھینچ لیا، خاتون کا شوہر بھی عدالت میں افسر ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے باہر وکیل نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسکارف کھینچ لیا، خاتون کا شوہر بھی عدالت میں افسر ہے۔ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 5:05 PM IST

Updated : Aug 3, 2024, 5:14 PM IST

الہ آباد:پریاگ راج میں ہائی کورٹ کے سامنے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جائزہ افسر کی بیوی اپنے شوہر کو چھوڑنے اسکوٹر پر ہائی کورٹ آئی تھی۔ خاتون اپنے شوہر کو ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر 8 کے باہر چھوڑ کر واپس جانے لگی تو اس کا اسکوٹر وکیل کی گاڑی کو لگ گئی جس کے بعد وکیل کا غصہ بڑھ گیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔ وکیل نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس نے عورت کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور پھر اس کا اسکارف کھینچنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد وہاں موجود دیگر وکلاء نے خاتون کا دفاع کیا۔ کسی نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا لیا جو تیزی سے وائرل ہوا۔ ساتھ ہی اتر پردیش پولیس پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

اس معاملے میں ہائی کورٹ کے ملازمین نے ملزم وکیل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کسی نے اس معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے پولیس کو ٹیگ کر دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں جانچ شروع کر دی گئی۔ اس معاملے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ وہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انیل تیواری نے بھی کہا کہ وکیل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس معاملے کی شکایت ہائی کورٹ منسٹریل آفیسرز ایسوسی ایشن نے کی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ملزم وکیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایتی خط میں ہائی کورٹ کے ملازمین نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔ وہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انیل تیواری نے بھی کہا کہ وکیل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے کیا بات چیت ہوئی؟

اس واقعے کے وائرل ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی لا اینڈ آرڈر کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ایکس پر پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی یوپی پولیس اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ اس پر ڈی سی پی سٹی دیپک بھوکر نے جواب دیا کہ تحقیقات کے بعد کینٹ پولیس کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ خاتون نے کوئی شکایت نہیں کی ہے تاہم پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 3, 2024, 5:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details