اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے - Eid Ul Adha is bein celebrated - EID UL ADHA IS BEIN CELEBRATED

آج پورے ملک میں عید الاضحی کا تہوار بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ فرزندان توحید عید گاہوں اور مساجد میں نماز دوگانہ ادا کر رہے ہیں اور سنت براہیمی پر عمل کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں قربانی پیش کر رہے ہیں۔

دہلی کی شاہی جامع مسجد میں نماز دوگانہ کا منظر
دہلی کی شاہی جامع مسجد میں نماز دوگانہ کا منظر (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 7:15 AM IST

Updated : Jun 17, 2024, 8:10 AM IST

حیدرآباد:بھارت سمیت پورے برصغیر میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر نماز دوگانہ کے لیے عیدگاہوں اور مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔ اسی دوران دہلی کی شاہی جامع مسجد میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد عید کی نماز ادا کی اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ جہاں عید کی نماز ادا کی جا چکی ہے، وہاں قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس دوران لوگ عید کی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شامل کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے ممالک جیسے عمان، قطر، اردن، شام، عراق اور دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ کا آغاز کل یعنی اتوار کو ہی ہو گیا۔

عید الاضحی، جسے ایثار اور قربانی کے تہوار کے طور پر جانا جاتا ہے، ذوالحجہ کی دس تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو ہم بقرعید کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ عیدالفطر اور عید الاضحیٰ مسلمانوں کے دو بڑے تہوار ہیں جسے دنیا بھر کے مسلمان بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

اللہ تعلیٰ کے نذدیک عیدالاضحی کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس دن حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اللہ کی راہ میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی قربانی دی تھی۔ جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند آئی تھی۔ تب سے لیکر آج تک ہر سال لاکھوں لوگ حج کی ادائیگی کرنے کے بعد قربانی دیکر اللہ تعالیٰ کا حکم بجا لاتے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے دن مسلمان کعبۃ اللہ کا حج بھی کرتے ہیں۔ یہ روایت بھی ہے کہ حج کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ مسلمان کو اس طرح پاک و صاف کر دیتا ہے جیسے کہ وہ ابھی دنیا میں آیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

غزہ جنگ: نہ گوشت، نہ جانوروں کی قربانی۔۔۔ جنگ نے فلسطینیوں سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں چھین لی

Last Updated : Jun 17, 2024, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details