نئی دہلی:عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو منگل کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے راحت کی سانس لی ہے۔ سنجے سنگھ اسپتال سے تہاڑ جیل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ عآپ لیڈر کچھ دیر میں تہاڑ جیل سے رہا ہو جائیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ سنجے سنگھ کو یہ ضمانت کچھ شرائط کے ساتھ دی گئی ہے۔
- سنجے سنگھ کی ضمانت کے لیے شرائط:
- سنجے سنگھ کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا، وہ صرف دہلی-این سی آر میں ہی رہیں گے۔
- ای ڈی کی تحقیقات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔ تحقیقات میں تعاون کرنا ہو گا۔
- سنجے سنگھ کی بیوی نے ضمانتی مچلکہ بھر دیا ہے۔
- عآپ لیڈر تفتیشی افسر کو اپنا موبائل نمبر فراہم کریں گے اور تفتیش میں تعاون بھی کریں گے۔
- جیسا کہ سپریم کورٹ نے کہا، شراب کیس میں اپنے کردار کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
- اگر سنجے سنگھ این سی آر چھوڑ دیتے ہیں تو وہ اپنا سفری پروگرام آئی او کے ساتھ شیئر کریں گے۔
- وہ اپنی لوکیشن شیئرنگ کو بھی جاری رکھیں گے اور آئی او کے ساتھ لوکیشن شیئر کرتے رہے گے۔