اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آر ایل جے پی کے صدر پشوپتی کمار پارس نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا - Lok Sabha Elections 2024

RLJP Chief resigned راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے صدر پشوپتی کمار پارس نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارس نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی ملک کے بڑے لیڈر ہیں، لیکن ہماری پارٹی اور ذاتی طور پر ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ اس لیے میں مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 12:43 PM IST

دہلی:راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے صدر پشوپتی کمار پارس نے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے میں ایک بھی سیٹ نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "5-6 دن پہلے میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں این ڈی اے کی سیٹوں کا اعلان ہونے تک انتظار کروں گا۔ میں نے بہت ایمانداری سے این ڈی اے کی خدمت کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے بڑے لیڈر ہیں، لیکن "ہمارے ہماری پارٹی اور ذاتی طور پر میرے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، اس لیے میں مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

  • پشوپتی پارس نے استعفیٰ دیا:

پریس کانفرنس کے دوران پشوپتی پارس نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ پارس نے ناپے بھرے الفاظ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی ہوئی اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

آر ایل جے پی کے صدر پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ، "ہم پارٹی کے تمام لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور مستقبل کی سیاست کے بارے میں بات کریں گے۔ این ڈی اے نے کل بہار میں 40 لوک سبھا سیٹوں کا اعلان کیا ہے۔ میری پارٹی کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے۔"-

  • چراغ نے پشوپتی پارس پر کیا کہا؟ :

لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر چراغ پاسوان نے کہا کہ، ' انسان نہیں وقت طاقتور ہوتا ہے اور آج وقت نے اپنی طاقت دکھا دی ہے۔ وقت نے انصاف کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ میں پچھلے تین سالوں سے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہوں۔ ایسے میں اگر کوئی اور چیلنج درپیش ہے تو میں اس کا مقابلہ ہمت کے ساتھ کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایل جے پی آر کے صدر چراغ پاسوان نے کہا کہ،"جب ایک بڑا اتحاد بنتا ہے تو ہر پارٹی کو چھوٹے سمجھوتے کرنے ہوتے ہیں، سب کو کچھ نہ کچھ قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ مجھے بھی ایک سیٹ کم کرنی پڑی تھی، ہم نے آسانی سے کر دی تھی۔ جے ڈی یو نے بھی ایک سیٹ کم کی۔ بی جے پی نے 2019 سے قربانیاں دی ہیں۔ مجھے پارٹی سے جو معلومات مل رہی ہیں، میں حاجی پور سے کہیں سے الیکشن لڑوں گا۔ ہم (این ڈی اے) 2019 کے مقابلے 2024 میں بہت بڑی جیت حاصل کریں گے۔" -

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details