حیدرآباد: برکتوں، رحمتوں، عظمتوں اور بڑی شان والا مہینہ یعنی رمضان کا مہینہ اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے جو سارے مہینوں سے افضل ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے خصوصی پروگرام رونقِ رمضان کے تحت آج مشہور و معروف عالمِ دین پروفیسر مولانا علیم اشرف جائیسی صاحب (صدر شعبہ؍عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی۔حیدرآباد) نے "سائنسی نقطہ؍نظر سے روزہ کی اہمیت" پر روشنی ڈالی گئی۔
روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ اللہ تعلیٰ بڑی حکمت والا ہے اور اس میں بھی اس کی حکمت ہے کہ اس نے ہم پر روزے فرض کئے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ جس طرح سے ایک حکیم کو مرض کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کی مریض کو کون سی دوا دینا ہے اسی طرح سے اس حاکموں کے حاکم کو بھی معلوم ہے کہ بندے پر کیا چیز فرض کرنا چاہئے اور کون سی نہیں۔