حیدرآباد (نیوز ڈیسک): مرکزی حکومت سینئر سٹیزنز یا بزرگ شہریوں کے لیے سہولیات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ خاص طور پر بھارتی ریلوے میں سینئر سٹیزن کوٹہ بزرگوں کو آسان سفر کی سہولیت فراہم کر رہا ہے۔ پہلے نچلی برتھوں کی تصدیق شدہ دستیابی اور اب ایک بار پھر کرایوں میں رعایت کی وجہ سے سینئر سٹیزنز کو ریل سفر میں فائدہ ہونے والا ہے۔
کورونا کے بعد بند کر دی گئی رعایتیں
مرکزی حکومت نے تیسری بار سینئر سٹیزن کے لیے کرایہ میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی کووڈ 19 کے دوران ریلوے نے سینئر سٹیزنز کے لیے یہ سہولت فراہم کی تھی لیکن بعد میں اسے روک دیا گیا تھا۔ لیکن اب اسے مزید رعایت اور سہولت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
سلیپر کلاس میں سہولت دستیاب ہوگی
چار سال بعد ریلوے نے سینئر سٹیزن کے لیے استثنیٰ کی گنجائش کھول دی ہے جس کی وجہ سے اب بزرگ شہری کم خرچ پر طویل فاصلہ طے کر سکیں گے۔ تاہم یہ سہولت ریلوے کی طرف سے تمام ٹرینوں میں صرف سلیپر کلاس میں سینئر سٹیزن کو دستیاب ہوگی۔ یہ رعایت اے سی کلاس میں ریزرویشن پر لاگو نہیں ہوگی۔ اس کی وجہ محکمہ ریلوے پر اضافی بوجھ سے بچنا بتایا جاتا ہے۔