اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے زخمی کسان سے فون پر بات کی، دہلی چلو مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کیا - کسانوں کا احتجاج

Rahul Gandhi on Farmer Protest کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر دہلی چلو مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مارچ کے دوران مبینہ طور پر پولیس کی کاروائی میں زخمی کسان سے فون پر بات کی۔

Rahul Gandhi on Farmer Protest
راہل گاندھی نے زخمی کسان سے فون پر بات کی، دہلی چلو مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 3:23 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایک کسان سے فون پر بات کی، جو کسانوں کے 'دہلی چلو' مارچ کے دوران مبینہ طور پر پولیس کاروائی میں زخمی ہو گیا تھا۔ اس موقع پر رہل گاندھی نے اس تحریک کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ارویندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راج پورہ کے ایک اسپتال کا دورہ کیا، جہاں سے انہوں نے راہل گاندھی کو زخمی کسان گُرمیت سنگھ سے فون پر بات کرائی۔ گرومیت سنگھ راجپورہ کے اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر اس بات چیت کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں انھوں نے کہا کہ میں نے ابھی سابق فوجی گرمیت سنگھ سے فون پر بات کی، جو کسانوں کی تحریک کے دوران پولیس کے تشدد سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور اپنے حقوق کے لیے پرامن تحریک کے لیے ان کی حمایت کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وہ نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کسان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ستائش کرنے کے بجائے ملک کے محافظ اور خوراک فراہم کرنے والے کے تئیں مودی حکومت کا یہ آمرانہ رویہ جمہوریت کو شرمسار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ قومی دارالحکومت کی طرف بڑھنے والے کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے شمبھو سرحد پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس معاملے میں کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس کی کاروائی میں کئی کسان زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details