نئی دہلی: پرینکا گاندھی کل (16 دسمبر) کو فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پارلیمنٹ آئیں تھیں۔ پرینکا گاندھی کے ذریعہ فلسطین کی حمایت کا یہ منفرد انداز لوگوں کو بہت پسند آیا اور ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر ان کی جم کر ستائش کی گئی۔ دوسری جانب بی جے پی نے پرینکا پر تنقید کی تھی۔
آج پرینکا گاندھی بنگلہ دیش لکھا ہوا بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچی جس پر بنگلہ دیش کے اقلیتوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیگ پر لکھا ہے، بنگلہ دیش کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
واضح رہے کل ہی پرینکا گاندھی نے وقفہ صفر کے دوران بنگلہ دیش کے اقلیتی ہندوؤں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، حکومت بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور عیسائی اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔