وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنی دوسری میعاد کے آخری مرحلے کے لیے اس ماہ وارانسی کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 24 فروری یعنی سنت رویداس جینتی کے موقع پر وارانسی کا دورہ کریں گے اور سیر گووردھن میں واقع سنت رویداس مندر میں درشن پوجا کے بعد لنگر کی خدمت کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ہریانہ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی وارانسی میں رات آرام کریں گے اور 25 فروری کو اپنے پارلیمانی حلقے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں کئی بڑے منصوبے شامل ہیں۔
24 فروری کو رویداس جینتی پر وزیر اعظم کے ممکنہ پروگرام کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اگرچہ مودی کے دورہ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تمام ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں سے پروجیکٹس کی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں اور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذی کارروائی بروقت مکمل کی جائے۔ اگر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں تو پینٹنگ وغیرہ جیسے کام مکمل کروائیں۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کاشی کے دوران کئی پروجیکٹ عوام کے حوالے کریں گے۔
منصوبوں پر ایک نظر