نئی دہلی: ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کے تنازعہ کو دیکھنے کے لیے مرکزی حکومت نے ایڈیشنل سکریٹری کی سطح کے ایک سینئر افسر کی صدارت میں ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
32 سالہ کھیڈکر پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جسمانی معذوری کے زمرے اور دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کوٹے کے تحت فوائد کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔
2023 بیچ کے ٹرینی آئی اے ایس افسر کو بیوروکریٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے پیر کے روز انھیں پونے سے واشیم منتقل کردیا گیا۔ جہاں انھوں نے جمعرات کو ودربھ خطہ کے واشیم ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں اسسٹنٹ کلکٹر کے طور پر چارج سنبھالا۔