حیدرآباد:مرکز کی مودی حکومت جمعرات 3 اکتوبر سے پی ایم انٹرن شپ اسکیم شروع کرنے جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کمپنیاں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرسکتی ہیں۔ معلومات کے مطابق دلچسپی رکھنے والے انٹرن اس پورٹل کے لیے 12 اکتوبر سے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے درخواست دہندہ کو ایک فارم بھرنا ہوگا، جس میں اسے اپنی مہارت اور دلچسپی کے بارے میں معلومات دینا ہوں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ پی ایم انٹرن شپ اسکیم کا یہ پورٹل خود آپ کو یہ معلومات فراہم کرے گا کہ آپ کس کمپنی کے لیے اہل ہیں۔ اس کے ساتھ آپ کا سی وی بھی خود بخود تیار ہو جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ انٹرن شپ کرنے والے امیدواروں کا انتخاب ان کی پروفائل، دلچسپی اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے بعد کمپنیاں ان کا انتخاب کریں گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے اگلے 5 سالوں میں تقریباً 1 کروڑ لوگوں کو تربیت دینے کا ہدف رکھا ہے۔
جانیے کون کون اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتا ہے
- درخواست دینے والے کو 10ویں پاس ہونا چاہیے
- ان کی عمر 21 سے 24 سال کے درمیان ہونی چاہیے
- خاندان کا کوئی فرد سرکاری ملازمت میں نہ ہو
- کوئی ممبر انکم ٹیکس فائل نہیں کرتا ہو
- خاندان کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے
- انٹرن شپ کے دوران کسی بھی قسم کا کورس کرنا ممنوع ہوگا
- آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور کل وقتی ملازمتیں کرنے والے یہ انٹرن شپ نہیں کر سکیں گے