اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی بی آئی نے یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں کیس درج کر لیا - UGC NET CBI INQUIRY - UGC NET CBI INQUIRY

یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی کی انٹری ہو گئی ہے۔ سی بی آئی نے جمعرات کو وزارت تعلیم کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ یو جی سی NET امتحان 2024 کی دیانتداری سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ ایجنسی نے تعزیرات ہند کی دھو کہ دہی کی دفعہ 420 اور مجرمانہ سازش کی دفعہ 120B کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سی بی آئی نے یو جی سی نیٹ پیپر لیک معاملے میں کیس درج  کر لیا
سی بی آئی نے یو جی سی نیٹ پیپر لیک معاملے میں کیس درج کر لیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 7:52 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 9:14 AM IST

نئی دہلی:مرکز میں این ڈی اے حکومت کی لگاتار تیسری مرتبہ حکومت بنی ہے۔ تیسری جیت کے ساتھ ہی مودی حکومت کو سنگین الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی NET امتحان 2024 میں بے ضابطگیوں اور گھپلے کو لے کر اپوزیشن مرکزی حکومت کو گھیر رہی ہے۔ دوسری جانب NEET یو جی کا امتحان دینے والے امیدوار و طلباء تنظیمیں امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ تو سپریم کورٹ این ٹی اے پر امتحان کی شفافیت کو لے کر سوال کھڑے کر رہی ہے۔ ایسے میں مرکزی محکمہ تعلیم نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے یو جی سی NET معاملے کو سی بی آئی سے حل کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کی شکایت پر سی بی آئی نے یو جی سی NET پیپر لیک معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اب مرکزی ایجنسی مبینہ گھپلے کی جانچ کرنے جا رہی ہے۔

یو جی سی NET امتحان میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سے پریشان مودی حکومت نے 18 جون کو ہونے والا یوجی سی NET امتحان 19 جون کو منسوخ کر دیا تھا۔ وزارت تعلیم کا خیال ہے کہ UGC NET کا سوالیہ پرچہ لیک ہونا نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی ادارہ جاتی ناکامی ہے۔ حکومت نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی میں بنیادی تبدیلیاں بھی کرنے جا رہی ہے۔

این ٹی اے کو ایک نئی شکل دینے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ یہ کمیٹی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات حکومت کو دے گی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مطابق، یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی این ٹی اے کے ڈھانچے، این ٹی اے کے کام کاج، امتحانی عمل، شفافیت، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو دے گی۔

یو جی سی نیٹ کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کے سوالات ڈارک نیٹ پر آئے تھے۔ ان سوالات کو اصل سوالیہ پرچہ کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ جب یہ واضح ہو گیا کہ یہ سوالات UGC NET کے اصل سوالات سے مشابہت رکھتے ہیں تو پرچہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی NEET کے بارے میں وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں لاکھوں ہونہار طلباء کے مفادات کا خیال رکھنا ہے جنہوں نے بڑی محنت سے امتحان پاس کیا ہے۔

انہوں نے NEET معاملے میں پٹنہ پولس کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ابھی کچھ معلومات آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 21, 2024, 9:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details