اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا اسپیکر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، انڈیا اتحاد نے اپنا امیدوار اتارا - LOK SABHA SPEAKER - LOK SABHA SPEAKER

مودی حکومت نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے لیے این ڈی اے امیدوار کے لیے اپوزیشن کا تعاون مانگا تھا جسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بھی اب اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، انڈیا اتحاد نے اپنا امیدوار اتارا
لوک سبھا اسپیکر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، انڈیا اتحاد نے اپنا امیدوار اتارا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 12:19 PM IST

نئی دہلی:این ڈی اے حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اوم برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سریش نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔

این ڈی اے حکومت اپوزیشن سے اتفاق رائے سے لوک سبھا اسپیکر کا چناؤ چاہتی تھی۔ اس کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اپوزیشن سے بات چیت کے لیے آگے کیا گیا تھا۔ لیکن بات نہیں بن پائی۔ اپوزیشن نے این ڈی اے لوک سبھا اسپیکر کے امیدوار کی مخالفت تو نہیں کی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد این ڈی اے نے بات چیت کا راستہ ترک کر دیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ، آج اخبار میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کرنا چاہئے۔ راجناتھ سنگھ جی نے ملیکارجن کھرگے کو فون کیا اور ان سے اسپیکر کی حمایت کرنے کو کہا۔ پوری اپوزیشن نے کہا کہ ہم اسپیکر کا ساتھ دیں گے لیکن روایت یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا جائے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ ملیکارجن کھرگے کو واپس فون کریں گے، انہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔ پی ایم مودی اپوزیشن سے تعاون مانگ رہے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کی توہین کی جارہی ہے۔

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اپوزیشن اسپیکر کا انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details