نئی دہلی:مودی حکومت کا تیسرا دور ابھی شروع بھی نہیں ہوا ہے کہ اتحادی حکومت پر اثر انداز نظر آرہے ہیں۔ این ڈی اے کے اہم اتحادیوں میں سے ایک جے ڈی یو نے فوج کی بھرتی اسکیم اگنی ویر اور یکساں سول کوڈ کے بارے میں ایسا بیان دے دیا ہے جو بی جے پی کے ایجنڈے کے خلاف ہے۔ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔ تیاگی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یکساں سول کوڈ پر تمام ریاستوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔ جے ڈی یو نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم کی کافی مخالفت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اس کے احتجاج کا اثر لوک سبھا انتخابات میں نظر آیا ہے۔
- یو سی سی پر تمام ریاستوں اور پارٹیوں سے بات ہو:
جے ڈی یو کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ ( یو سی سی) پر ہماری پارٹی کا موقف آج بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی پر تمام ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ پر ریاستوں کے خیالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تیاگی نے کہا کہ جے ڈی یو ایک ملک، ایک الیکشن (ون نیشن ون الیکشن) کی حمایت میں ہے۔
- اگنی ویر اسکیم کا جائزہ لیا جائے: تیاگی